• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسکرپٹ غیرمصدقہ قرار،ہمارا موقف درست ثابت،وکیل سلیم ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کرکٹ کپتان سلیم ملک کے وکیل سعود نصر اللہ چیمہ کا کہنا ہے کہ ایڈ جوڈیکٹر نے بھی ٹرانسکرپٹ کو غیر مصدقہ قرار دیا ہے اور ہمارے موقف کو درست قرار دیا گیا ہے ۔ ہم نے کبھی ٹرانسکرپٹ اور ٹیپس کو تسلیم نہیں کیا ۔ آئی سی سی نے خود اس کو تصدیق نہیں کیا ہوا ہے۔ وہ منگل کو لاہور میں سلیم ملک کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلیم ملک پر کبھی تاحیات پابندی نہیں تھی ۔ جرمانہ عائد کیا گیا تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا تھا ۔ پی سی بی نے ہمیشہ ٹرانسکرپٹ کی بات ہے ۔ ہم نے ہمیشہ اس ٹرانسکرپٹ کو درست قرار نہیں دیا ۔ہم نے ٹرانسکرپٹ کو چیلنج کیا تھا۔ سلیم ملک نے کہا کہ ہم نے کہیں ملازمت کا ذکرنہیں کیا تھا۔

تازہ ترین