• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے حوالے سے آئندہ بڑے چیلنجز کا سامناہوگا، سبسٹین کرز

ویانا(نمائندہ جنگ) 26اکتوبر کو ہر سال آسٹریا بھرمیں یوم آزادی کا دن بڑی گرمجوشی اور دھوم دھام سے منایا جاتا ہے اس سال کورونا وائرس کے حالات اور کورونا قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری و غیر سرکاری تقریبات محدود سطح پرسادگی کے ساتھ دارالحکومت ویانا ہفبرگ میں منعقد کی گئیں۔جن میں صدر آسٹریا الیگزینڈر وان دیر بیلن، وزیراعظم سبسٹین کرز،وفاقی وزرا، ویانا کےمئیر مائیکل لدوگ اور سینئر فوجی افسران نے شرکت کی اور اس سادہ تقریب کو عوام کو ٹی وی پر براہ راست دکھانے کے انتظامات کیے گئے تھے۔یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم سبسٹین کرز نے عوام کے نام اپنے مختصر خطاب میں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قومی دن کے موقع پر ہیلڈن پلاٹس پر ہونے والی تقریبات اس سال صرف چھوٹے پیمانے پر منعقد ہورہی ہیں۔ کورونا وائرس سے آنے والے مہینوں میں ہمیں بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ لیکن آئیے ہم بہادری اور امید کے ساتھ ساتھ ان مہینوں میں ہمت کے ساتھ اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھتے چلیں اور آئیے ضروری کام کریں تاکہ ہم اس وقت کو اچھی طرح سے گزار کرسکیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔اس سے قبل وزیراعظم سبسٹین کرز نے آزادی کے یادگار پر پھول اور چادر بھی چڑھائی۔
تازہ ترین