• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی، سیاسی، سماجی ترقی میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے، جنرل بپن راوت

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بدعنوانی بھارت کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔واضح رہے کہ تقریبا ایک ماہ قبل بھی بپن راوت نے تعمیراتی پراجیکٹس میں تاخیر کے لیے بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے فوجی ہاؤسنگ پروجیکٹس میں وسیع پیمانے پر بدعنوانیوں کا ذکر کیا تھا اور بدعنوان افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی بات کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف نے یہ بات منگل کے روز ’ویجیلینس اویئرنیس ویک‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔بھارتی آرمڈ فورس بیداری کا یہ ہفتہ 27 اکتوبر سے دو نومبر تک منا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ʼبدعنوانی ہمارے ملک کی معاشی، سیاسی اور سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز جیسے حکومت، شہری اور پرائیوٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین