• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ سے الحاق اور نئے اسکولوں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کانیا شیڈول جاری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2020-21اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے اب13نومبر 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔

تازہ ترین