• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کا بھارتی ہم مناصب کیساتھ اجلاس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور بھارت کے وزراء خارجہ اور وزراء دفاع کے درمیان ٹو پلس ٹو مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ، مشترکہ اعلامیے میں سرحد پار سے دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین دہشتگردحملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپو اور امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی اپنے بھارتی ہم منصبوں جے شنکر اور راج ناتھ سنگھ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین پس پردہ دہشتگردی اور سرحد پار سے حملوں کی شدید مذمت کرتےہیں۔

دونوں ممالک نے لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین ، القاعدہ اور داعش کی مذمت کی ، مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرحد پار سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے ، مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ ممبئی حملوں ، اڑی اور پٹھانکوٹ میں ہونے والے حملوں کے مبینہ منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ۔

تازہ ترین