• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مہنگائی کو وقت کا بڑا چیلنج تسلیم کر لیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کو وقت کا سب سے بڑا چیلنج تسلیم کر لیا ہے ۔ تاہم کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اقتصادیات پر وزارت خزانہ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اشیا صرف کی خاطر خواہ فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

پالیسی اقدامات سے بھی مارکیٹوں کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بحال ہو نے کا امکان ہے تاہم کورونا وائرس کے دسوبارہ پھیلائو کا خطرہ بدستور برقرار ہے، جس کے تدارک کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ کاروباری اعتماد کو بحال کر نے کے لئے بے بے یقینی پر قابو پانا ہو گا ۔ مالی سال 2021 کی پہلی سہہ ماہی میں اقتصادی بحالی کے رجحان میں تسلسل کا امکان ہے ۔

عام طور پر سی پی آئی بین الاقوامی مصنوعات کی قیمتوں پر منحصر ہو تی ہیں ۔جن میں خوراک ، تیل کی مصنوعات ، شرح مبادلہ اور پالیسی شرح سود شامل ہیں تاہم پاکستان خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ جبکہ غیر غزائی مہنگائی معتدل ہے۔ غیر براہ راست ٹیکسوں اور مالی اقدامات میں کوئی فرق نہیں آیا ۔

پالیسی کے مطابق شرح سود بھی یکساں ہے ۔ قبل ازیں گزشتہ اگست میں طوفانی بارشوں کے باعث کپاس کی، جبکہ چاول اور گنے کی پیداوار مناسب رہی ۔ کاشت متاثر ہوئی جبکہ چاول اور گنے کی پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ۔ چاول کی پیداوار میں اجافے کا رجحان ہے۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات ور برآمدات اپنے طے شدہ اہداف کے مطابق ہوئی ۔ مالی خسارہ بھی ہدف کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین