• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافہ مذاق، پرویز الٰہی

لاہور (این این آئی)ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گندم کی فی من امدادی قیمت صرف دو سو روپے بڑھا کر کسانوں کا مذاق اڑایا گیا‘ فی من گندم کی کم از کم قیمت دو ہزار روپے مقرر کی جائے، مارکیٹ میں گندم 24سو روپے فی من فروخت ہو رہی ہے‘ اگر پنجاب گندم میں ہمارے دور کی طرح خود کفیل ہونا چاہتا ہے تو اسے کسانوں کا خیال رکھنا ہو گا ورنہ اس کا منفی اثر پڑے گا اور کسان دوسری فصل کاشت کرنے پر مجبور ہو گا‘پرویزالٰہی نے کہا کہ کسانوں کو گندم کی یہ قیمت کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی‘1600 روپے فی من امدادی قیمت سے اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے اگر کسانوں کو ریلیف نہ دیا گیا تو اگلے سال ملک میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے‘ باہر سے مہنگی گندم درآمد کرنا کسان کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین