• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلات میں معصوم بچے کاقتل معاشرے کیلئے ناسور ہے‘ پرنس موسیٰ جان

کوئٹہ(آن لائن) بی این پی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ ‘ارکان صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی‘ احمد نواز بلوچ ‘شکیلہ نوید دہوار‘ سابق رکن اسمبلی میر عبدالرؤف ‘ ٹکری شفقت اللہ لانگو ‘آغا قلندر خان احمدزئی‘ یاسر جان بنگلزئی ودیگر نےسول ہسپتال کوئٹہ میں پس شہر قلات میں آٹھ سالہ طالب علم محمدعمران ولد غلام محمد علی زئی کی لاش وصول کی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ایم ایس‘ڈپٹی ایم ایس ‘پولیس سرجن سےرابطے کرکے لاش دوبارہ قلات روانہ کی قبل ازیں رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میںواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں یہ تیسرا واقعہ ہے اگر انتظامیہ پہلے واقعات کا نوٹس لیتی تو آج یہ واقعہ رونما نہ ہوتا ایسے واقعات بلوچ معاشرے کے لئے ناسور ثابت ہورہے ہیں معصوم بچے کے والدین سمیت پورا قلات سوئے ہوئے حکمرانوں سے سوال کر رہا ہے کہ کیا اس ملک میں انصاف کی کوئی عدالت ہے کیا اس ملک میں مظلوم کا کوئی وارث ہے کیا ان معصوم جانوں کی حفاظت کو اپنی ذمہ داری سمجھنے والا کوئی ہے قبل ازیں پرنس آغا موسیٰ جان بلوچ کی قیادت میں وفد نےآئی جی پولیس سے بھی ملاقات کر کےانہیں تفصیلات سے آگاہ کیا اورملزمان کی جلد گرفتاری کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین