ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام جب تک متحد نہیں ہوگا مسلمانوں کے دل اور روح مجروح ہوتے رہیں گے اس وقت سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے مسلمانوں کو عملی طور پر مغربی یورپ سمیت فرانس کی مصنوعات کا استعمال بند کرکے جواب دینا ہو گا۔ وہ مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف قریشی سے گفتگو کر رہے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ فرانس کے صدر نےجس غیر انسانی غیر اخلاقی غیر قانونی رویے کا اظہارکیا ہے اس کا ادھار ہم مسلمانوں پر ہے مسلم حکمرانوں نے جس طرح بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے اس کا انجام بھی عبرتناک ہوگا، اسلام امام سلامتی اخلاق محبت اور دنیا میں امن و عامہ کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے اور قرآن کریم انسانیت کےلئے راہ ہدایت ہے، اس موقع پر اشرف قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ناموس رسالتؐکے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، پیر صاحب پاگارہ نے عوامی جذبات اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔