• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کے خوشدل خان نے تقریر کے دوران ہنسنے پر صوبائی وزیر کو ڈانٹ دیا

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن خوشدل خان ایڈووکیٹ نے پشاور بم دھماکے کے حوالے سے تقریرکرنے کے دوران ہنسنے پر صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کو ڈانٹ دیا،خوشدل خان نے پشاور بم دھماکے کے حوالے سے ان کی تقریر کے دوران ہنسنے پر صوبائی وزیر کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ حکومت کوایسے واقعات پرایکشن لیناچاہیے، اکبرایوب ہنس رہے ہیں کیایہ اسلام ہے جس پر بعدازاں اکبرایوب خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تقریر نہیں بلکہ محمودبھٹنی کی بات پر ہنس رہے تھے۔
تازہ ترین