• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے نوجوانوں کو کونسی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا؟

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مذہب کے قریب لانے اور خدا کی محبت کے بارے میں جاننے کے لیے مشہور ناول ’فورٹی رولز آف لو‘ (Forty rules of love) پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے ترکی اور انگریزی زبان کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی صوفی ازم، تصوف اور روحانیت پر مبنی ناول ’محبت کے چالیس اصول‘ (Forty rules of love) کی تصویر پوسٹ کی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ’میں اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں۔‘

عمران خان نے لکھا کہ ’یہ ناول مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی، صوفی ازم، تصوف اور روحانیت پر مبنی ایک بہترین کتاب ہے۔‘

وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ ’اُنہوں نے کچھ سال پہلے یہ کتاب پڑھی تھی اور وہ اسے پڑھ کر بہت مُتاثر ہوئے تھے۔‘

واضح رہے کہ ’فورٹی رولز آف لو‘(Forty rules of love) ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی ایک بہترین تخلیق ہے جس میں انہوں نے مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کو بیان کیا ہے۔

اس ناول میں انہوں نے 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے نہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ہے۔

تازہ ترین