سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں وزیر اعظم عمران خان چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی کامیاب تقریر میں جہاں عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اپنے موقف کا اظہار دلیرانہ انداز میں کیا، جس کی ناصرف ان کے حامیوں نے بلکہ ان کے ناقدین نے بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم کی اس تقریر نے انہیں ٹوئٹر پر دنیا کےچھٹے مقبول لیڈر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان دنیائے ٹوئٹر کے ٹرینڈز پر چھا گئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں وزیر اعظم عمران خان ایک کروڑ پانچ لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان ٹوئٹر پر مقبولیت میں پہلے 9 عالمی رہنماؤں میں شامل
جاری فہرست کے مطابق فالوورز کی تعداد کے لحاظ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چھ کروڑ 54 لاکھ فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پانچ کروڑ 6 لاکھ فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ایک کروڑ 81 لاکھ فالوورز کے ساتھ عیسائی پیشوا پاپ فرانسس کا نمبر تیسرا رہا۔
ترک صدر طیب اردوان کا نمبر چوتھا رہا۔ ٹوئٹر پر اُن کے فالوور ز کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ ہے۔
ایک کروڑ 22 لاکھ فالوورز کے ساتھ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کانمبر پانچواں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملالہ اور عمران دُنیا کی پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل
وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالورز کی کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زائد ہے ۔
عالمی مقبول ترین ٹوئٹر رہنماؤں کی فہرست میں عمران خان کا نمبر چھٹا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ملالہ نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا
اردن کی ملکہ رانیہ ال عبداللّہ ایک کروڑ چار لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔
جبکہ دبئی کے شیخ محمد بن راشد المکتوم کا نمبر آٹھواں ہے۔
ٹوئٹر پر ان کو دنیا بھر سے 99 لاکھ لوگ فالو کر رہے ہیں۔