• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ریسلر ’دی راک‘ نے اپنے خون کا مزہ چکھ لیا

’دی راک‘ کے نام سے دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ڈیوین جانسن نے اپنے ہی خون کا مزہ چکھ لیا۔

معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ڈیوین جانسن نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُن کے چہرے سے خون بہتا نظر آرہا ہے اور وہ اپنا وہی خون انگلی سے چکھتے دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ وہ ورزش کے دوران خود ہی زخمی ہوگئےتھے، چوٹ اتنی گہری ہے کہ اس پر ٹانکے لگنا ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اپنا خون چکھیں، ٹریننگ جاری رکھیں اور ٹانکے بعد میں لگوائیں، یہ گھر کا اُصول ہے۔

اداکار ڈیوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک روز قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 2 کروڑ 63 لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوین جانسن اپنے گھر میں ورزش کے دوران اچانک زخمی ہوگئے، ویٹ لفٹنگ کے دوران ورزش مشین کی چین بائیں آنکھ کی طرف لگی جس کے باعث خون بہنے لگا۔

خوش قسمتی سے اُن کی آنکھ بچ گئی، ڈیوین کا مقامی اسپتال میں طبی علاج جاری ہے۔ اداکار نے اپنے گھر میں ہی جم بنایا ہوا ہے جہاں وہ معمول کے مطابق ورزش کرتے ہیں۔

ریسلنگ کی دنیا میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور اسٹار ڈیوین جانسن ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں اداکاری کی جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ 

تازہ ترین