• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ریسلر ’دی راک‘ کی فلم ’اسکائی اسکریپر‘ کا ٹریلرجاری


نامور ریسلر اور ہالی وڈکے سپر اسٹارڈیوین جانسن المعروف’ دی راک‘کی ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچر تھرلر فلم’ اسکائی اسکریپر‘کاٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

روسن مارشل تھربرکی ہدایتکاری میں بننے والی ا س ڈرامہ فلم کی کہانی سابق ایف بی آئی اہلکار اور ریسکیو ٹیم کے کارکنان پر مبنی ہے جن کا مشن دنیا کی بلندو بالا اور مشہور عمارتوں کی سیکیورٹی پر نظر رکھنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ایک روز چین کی محفوظ ترین اور بلند عمارت میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے جس میں بڑے پیمانے پر لوگ عمارت کے اندر پھنس جاتے ہیں۔

معروف ریسلر ’دی راک‘ کی فلم ’اسکائی اسکریپر‘ کا ٹریلرجاری

اس واقعے کے بعد سیکیورٹی ٹیم اور ایف بی آئی اہلکار فوری کاروائی کرتے ہوئے نذرآتش ہونے والی عمارت سے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے تمام رکاوٹوں کو راستے سے ہٹاتے ہوئے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں اوراپنی جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔

ایکشن سے بھرپوراس سنسنی خیز فلم میں ڈیوین جانسن مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نیو کیمبل، رونلڈ مولر، پیبلو شرائبر، برائن مین ، نوہا ٹیلراورہانا کوئن وین سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

یہ ایکشن تھرلر فلم 13جولائی کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین