• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر جمشید کو مانچسٹر کی جیل سے ضمانت پر رہائی مل گئی، چند ماہ بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیئے جائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید کو بدھ کو مانچسٹر کی جیل سے ضمانت پر رہائی مل گئی اور چند ماہ بعد پاکستان ڈی پورٹ کردیئے جائیں گے۔ناصر کو فوری طور پر ڈی پورٹ نہیں کیا گیاانہیں کچھ عرصہ انگلینڈ میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔اگر وہ ڈی پورٹ ہوگئے تو پاکستان میں رہ کر برطانیہ بدری کا کیس لڑیں گے۔جیل میں ناصر جمشید کا وزن دس کلو سے زائدکم ہوگیا ہے لیکن جج نے ضمانت کے وقت کہا کہ وزن کم ہونے کے باوجود ناصر جمشید پاکستان کا سفر کرسکتے ہیںانہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔جج نے آدھی سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا۔

تازہ ترین