• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کا آرمینیا پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام

بردا، آذربائیجان (اے ایف پی، جنگ نیوز) آذربائیجان نے کہا ہے کہ بدھ کے روز نگورنو کاراباخ کے قریب آرمینیا کے میزائل حملے میں اس کے 21 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے نگورنو کاراباخ میں جاری لڑائی میں یہ شہریوں کے جانی نقصان کے حوالے سے مہلک ترین حملہ ہے، آذربائیجان کے صدر کے قریبی مشیر حکمت حاجیوف کا کہنا ہے کہ آرمینیائی فورسز نے بردا میں روسی ساختہ سمرچ میزائل استعمال کئے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ آرمینیائی فورسز کلسٹر بم استعمال کررہی ہے تاکہ شہریوں کا زیادہ جانی نقصان ہو۔ آرمینیا نے حملے کی تردید کی ہے۔

تازہ ترین