• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریٹس تبدیلی سرکار کےرویئے اورنیب سےبھی تنگ ہیں،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاوق شیخ کے پہلے سوال کیا وفاقی وزراء کی جانب سے مہنگائی کی ذمہ داری بیوروکریسی پر ڈالنا درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ بیوروکریٹس تبدیلی سرکار کے رویئے اور نیب سے بھی تنگ ہیں،مہنگائی کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے،اگر بیوروکریٹس پرفارم نہیں کررہے تو اس کی ذمہ دار بھی حکومت ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ بیوروکریسی دودھ کی دھلی نہیں ہے، بیوروکریسی میں سیاسی جماعتوں کی طرف جھکاؤ رکھنے والے بیوروکریٹس بھی ہیں،بیوروکریٹس تبدیلی سرکار کے رویئے اور نیب سے بھی تنگ ہیں، اس کے باوجود مہنگائی کا ذمہ دار بیوروکریسی کو قرار دینا درست نہیں ہے، کابینہ اجلاسوں میں وزراء مہنگائی پر آواز اٹھاتے رہے لیکن کم نہیں ہوئی، حکومت کو تمام تر وجوہات کے بعد ماننا ہوگا کہ مہنگائی ختم نہ ہونا اس کی صلاحیت کا مسئلہ ہے، تمباکو مافیا نے فائدہ اٹھایا تو کیا بیوروکریٹس نے کارروائی سے روکا تھا، ادویات مافیا نے لوٹ مار کی تو کیا بیوروکریٹس نے انہیں پکڑنے سے روکا تھا۔

تازہ ترین