اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی 12ہائی رائز بلڈنگز کو سموک فری قرار دیدیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/فوکل پرسن برائے ٹوبیکو کنٹرول ڈاکٹر محمد آصف رحیم نے ”سموک فری پاکستان“ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔ اس ایپلی کیشن سے تمباکو نوشی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تصویر اور لوکیشن بھیجی جا سکتی ہے جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے فی الفور حرکت میں آئینگے۔ ایپلی کیشن کا افتتاح بدھ کو ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ 12ہائی رائز بلڈنگز کی انتظامیہ کے اجلاس میں کیا گیا۔