• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم آمد و رفت کے راستے مکمل طور پر بند


شہر قائد کراچی میں واقع پورٹ قاسم آمدورفت کے راستے مکمل طور پر بند ہیں جس پر پورٹ قاسم انڈسٹریل زون اور اسٹیل ملز ملازمین کو پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بن قاسم ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے نیشنل ہائی وے بھی بلاک ہوگئی ہے، پورٹ قاسم کے راستے بند ہونے کی صورت میں گندم چینی اور دیگر صنعتی سامان کی ترسیل میں بھی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

پورٹ قاسم ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، کوئٹہ موڑ پر سڑک کے ایک حصے کی مرمت ہو رہی ہے۔

پورٹ قاسم ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح ایکسیڈنٹ کی وجہ سے آمدورفت متاثر ہوئی ہے، ہرڈرائیور کو جلدی ہے، اس لیے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

تازہ ترین