• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوین کرکٹر کو پاکستان کی خوبصورتی بھا گئی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین برینڈن ٹیلر پاکستان کی خوبصورتی سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

پاکستان میں موجود برینڈن ٹیلر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل کے باہر کا ایک دلکش اور حسین نظارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان آکر خوش ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں برینڈن ٹیلر نے لکھا کہ ’میں اس وقت اسلام آباد کے ایک شاندار ہوٹل میں موجود ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مہمان نوازی، سیکیورٹی، اور پُرجوش خیر مقدم خیران کُن ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ 12 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔ پہلا میچ راولپنڈی میں دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔

پہلے ون ڈے میچ کے حوالے سے دونوں ٹیموں کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔پاکستان ٹیم کے نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے یکم نومبر اور تیسرا ون ڈے3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 59 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلےجا چکےہیں جن میں سے 52 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین