• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچھلی حکومت نے سی پیک کو ذاتی پراجیکٹ بنارکھا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے سی پیک کو ذاتی پراجیکٹ بنا رکھا ہے، یہ اداروں کی صفائی کررہے تھے، ہم ادارے بنانے آئےہیں، سی پیک کو غیر سیاسی ادارہ بنانا چاہتےہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے سینٹ اجلاس کے دوران سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں ،وہ ہر گز نہیں رُکے ہیں، گزشتہ حکومت نے سی پیک کو زاتی سمجھا تھا، سی پیک اتھارٹی کا بل آ رہا ہے، دیکھتے ہیں کہ اپوزیشن اسے منظور کرتے ہیں کہ نہیں۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ چیزیں باہر کے میڈیا پر چلتی ہیں، سی پیک کے بڑے دشمن ہیں، ہمیں ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیلنا چاہیے، ہم سی پیک منصوبے کو آگے لےکر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت نے اسے ذاتی پروجیکٹ بنا دیا تھا، فیتے کاٹتے تھے، ہم چاہتے ہیں سی پیک غیر متنازع اور غیر سیاسی ہو۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے کہا کہ آپ نے مجھے بات کرنے دی بہت شکریہ، جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کو منع نہیں کیا۔

شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے مزید کہا کہ آپ اچھے انسان ہیں اور منافق نہیں، میں سچے دل سے یہ بات کہہ رہا ہوں۔

تازہ ترین