• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے پسند یا شارہ رخ؟ مداح کے سوال پر کاجول کا دلچسپ جواب

بھارتی فلم انڈسٹری میں اگر بہترین فلمی جوڑیوں کا تذکرہ کیا جائے گا تو کبھی شاہ رخ خان اور کاجول کا ذکر کیے بغیر یہ پورا نہیں ہوسکتا۔

دونوں اداکاروں نے 1990 کے عشرے میں بلاک بسٹر فلمیں کیں جن میں سے ایک ’دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘ آج بھی سنیما گھروں کی زینت ہے۔

دونوں کو ان کے مداح اسکرین پر رومانوی کرداروں میں دیکھ کر سوچتے تھے کہ کیا دونوں واقعی ایک دوسرے سے شادی کر لیں گے؟

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل ہی شادی شدہ تھے جبکہ کاجول نے 1999 میں اداکار اجے دیوگن سے شادی کی۔

’آسک میں ایوری تھنگ‘ نامی سوال و جواب کے سیشن کے دوران کاجول سے اُن کے ایک مداح نے سوال کرلیا کہ ’اگر وہ اجے سے نہیں ملی ہوتیں تو کیا شاہ رخ خان سے شادی کر لیتیں؟‘

یہ سوال اداکارہ سے رواں برس کے آغاز میں سوشل میڈیا پر پوچھا گیا تھا، تاہم اس کا جواب انھوں نے اس طرح دیا کہ ’کیا پروپوز کرنا مردوں کا کام نہیں؟‘

علاوہ ازیں ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ان کی نظر میں ان کا بہترین فلم پارٹنر اجے دیوگن ہے یا شاہ رخ خان؟ تو اس پر کاجول نے کہا کہ اس کا انحصار تو صورتحال پر ہے۔

کاجول نے اپنے فلم پارٹنر شاہ رخ خان کو اپنی زندگی بھر کا دوست اور ’سپر اسٹار‘ قرار دیا۔

تازہ ترین