• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجے دیوگن شادی کی تاریخ بھول گئے، شاہ رخ خان کو یاد ہے

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم صنعت میں کیرئیر کے دوران جتنے اداکار اور اداکاراؤں نے شادی کی ہے ان میں اجے دیوگن اور کاجول دونوں اپنے وقت کے معروف فنکار ہیں۔ اجے دیوگن نے کاجول سے21سال پہلے شادی کر لی تھی۔ دونوں فنکاروں میں کمال کا تعلق ہے، لیکن دونوں کی شادی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ ایک بار ایک پروگرام کے دوران اجے دیوگن کاجول سے شادی کی اپنی تاریخ ہی بھول گئے تھے۔ دونوں کے مداحوں کو جب یہ پتہ چلا تو وہ حیران رہ گئے۔یہ واقعہ تب کا ہے جب اجے دیوگن ، کرن جوہر کے چیٹ شو ʼ کافی ود کرن میں تھے۔ اس چیٹ شو میں کرن فنکاروں سے ریپڈ فائر راونڈ کے تحت سوال پوچھتے ہیں۔ کرن جوہر نے اجے دیوگن سے ان کی شادی کی تاریخ پوچھی تو وہ جواب نہیں دے پائے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت کاجول بھی ساتھ میں تھیں اور انہیں اجے کی شادی کی تاریخ بھولنا اچھا نہیں لگا۔ اجے دیوگن اور کاجول نے 24 فروری 1999 کو شادی کی تھی۔حیران ہونے کی بات یہ ہے کہ اجے دیوگن شادی کی تاریخ بھول گئے لیکن شاہ رخ خان کو اجے۔ کاجول کی شادی کی تاریخ یاد تھی۔ فلم ʼ دل والے کے پروموشن کے دوران شاہ رخ اور کاجول دونوں کرن جوہر کے شو میں مخاطب ہوئے۔ شو میں جب ان سے کاجول کی شادی کی تاریخ پوچھی گئی تو انہوں نے کچھ سیکنڈ سوچا 1،2،3 اور پھر صحیح تاریخ بتا دی۔ کاجول شاہ رخ کا جواب سن کر حیران ہو گئیں۔کاجول اور شاہ رخ میں زبردست انڈراسٹینڈنگ اور بانڈنگ ہے۔ دونوں کی آن اسکرین جوڑی کو مداح بہت پسند کرتے ہیں۔ دونوں نے دل والے دلہنیاں لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان جیسی ہٹ فلموں میں ناظرین کو بھرپور لطف اندوز کیا ہے۔

تازہ ترین