• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جمعرات کو بھی برقرار رہا، ایک  تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔


صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1414 روپے کمی سے 95 ہزار 680 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 22 ڈالر کم ہوکر 1872 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین