• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں مکمل


جشنِ آمد رسولﷺ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عمارتوں، گلی محلوں کو سجا دیا گیا، عاشقانِ رسولﷺ کی جانب سے گل ہائے عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے،  گلی گلی قریہ قریہ درود و سلام کی صدائیں بلند ہیں۔

سرگودھا میں جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں اپنی عروج پر پہنچ گئیں، دیہاتوں اور چھوٹے بڑے قصبوں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا۔

سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے کے لیے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں۔

جشن عید میلاد النبیﷺ کو بھر پور انداز سے منانے کے لیے ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی لوگوں نے گلیاں، محلے اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجالیا۔

سکھر میں عاشقانِ رسولﷺ کی جانب سے دریائے سندھ میں کشتی ریلی نکالی گئی جہاں دریا کی فضا درود و سلام سے گونج اٹھی۔

کراچی میں 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے جشن ولادتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جہاں گلی محلوں کو سجادیا گیا ہے وہیں مساجد میں ذکر و اذکار کی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی جشنِ عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلے میں خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا، پروجیکٹ میں موجود مساجد اور بلند عمارات کو بھی خوبصورتی سے سجایا گیا۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن عیدِ میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم منانے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تازہ ترین