لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صوبے میں چوتھی میڈیکل یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راولپنڈی میڈیکل کالج کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ۔ اس حوالے سے قانون سازی کر کے پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا پنجاب میں اس وقت تین سرکاری میڈیکل یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں ان میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ہیلتھ اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں ۔ اب حکومت نے روالپنڈی میڈیکل کالج کو بھی یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام کی منظوری کے لیے ایک سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔روالپنڈی میڈیکل کالج میں اس وقت ایم بی بی ایس، بی ایس سی الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ایم ڈی ، ایم ایس ، ایم فل، ایف سی پی ایس، ایف آر سی پی ،ایم آر سی ایس اور بی ایس نرسنگ کے پروگرامز کے حوالے سے تعلیم دی جا رہی ہے ۔