• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف کوالٹی کرکٹ کھیل کر تینوں میچ جیتنا چاہتے ہیں، مصباح الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھی برانڈ اور کوالٹی کرکٹ کھیل کر تینوں ون ڈے میچ جیتنا چاہتے ہیں۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تینوں میچ جیتنا بے حد اہم ہیں اور اس سیریز میں ہم نئے لڑکوں کو بھی موقع دے سکتے ہیں۔قومی ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ میں جس کوالٹی کی کرکٹ نظر آئی اسی برانڈ کی کرکٹ کو اس سیریز میں دیکھنا چاہتا ہوں۔چیف سلیکٹر مصباح الحق کا ایک سال بعد قومی کرکٹ ٹیم کا ایک روزہ طرز کی کرکٹ میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ون ڈے میچ ہوم گراونڈ پر جیتنا بے حد اہم ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ ہم کس طرح اس سیریز میں نئے لڑکوں پر چانس لے سکتے ہیں۔آگے جانے کے لئے دونوں سیریز بہت اہم ہیں۔

تازہ ترین