• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان کی انگلش بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن سے ویڈیو لنک میٹنگ

کراچی(عبدالماجد بھٹی،اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی انگلش بورڈ کے سی ای او ٹام ہیری سن سے اہم میٹنگ ویڈیو لنک پرہوئی ہے جس کے بعد توقع ہےکہ انگلش ٹیم 15سے20جنوری کے درمیان لاہور میں تین ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ اس بارے میں نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جواب دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برمنگھم میں موجود وسیم خان نے ٹام ہیری سن سے میٹنگ میں سیریز کے اہمیت کے بارے میں بتایا اور ای سی بی کی جانب سے پاکستان کو مثبت جواب ملا ہے۔تاہم ٹام ہیری سن نے پی سی بی سے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ وہ اپنے ساتھیوں اور حکومت کو بھی اعتماد میں لیں۔وسیم خان نے جنگ کو بتایا کہ ای سی بی کے ساتھ میٹنگ حوصلہ افزا رہی اور حتمی اعلان نومبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے پاکستان آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔2005کے بعد پہلی بار انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔

تازہ ترین