آپ آف لائن ہیں
بدھ9؍ربیع الثانی 1442ھ25؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کلوئی کارڈیشیئن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریئلٹی ٹی وی شوز کی اسٹار کلوئی کارڈیشیئن نے تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا تھیں۔ گزشتہ ماہ ان کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔کلوئی کارڈیشیئن نے اس بات کی تصدیق گزشتہ روز جاری ایک ویڈیو پیغام میں کی۔ یہ ویڈیو انہوں نے ایک ماہ قبل ریکارڈ کی تھی۔ایک ماہ قبل ریکارڈ کی گئی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی اس بات کا علم ہوا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس وقت سب سے الگ تھلگ اپنے کمرے میں بند ہیں۔ طبیعت بہتر ہے لیکن گزشتہ کئی روز بہت خراب گزرے۔کلوئی کارڈیشیئن نے مزید بتایا کہ انہیں کئی دن سے مسلسل کھانسی، چکر آنے، متلی، سر درد اور کبھی ٹھنڈ و کبھی گرمی لگنے کی شکایت تھی۔ جب کہ کھانسی کے ساتھ ساتھ انہیں سینے میں جلن بھی محسوس ہوتی تھی۔ان کی یہ ویڈیو ان کی بہن کم کارڈیشئن ویسٹ کے اس ویڈیو کلپ کے جاری ہونے کے ایک دن بعد ریلیز کی گئی ہے جس میں کم کارڈیشیئن کو وبائی مرض کی موجودگی میں اپنی 40 ویں سال گرہ ایک نجی

جزیرے پر اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کلپ پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کم نے سال گرہ کی کلپ اور تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل دو ہفتوں تک مختلف اسکرینز اور قرنطینہ سے متعلق ہر ایک سے معلومات حاصل کرنے کے بعد سال گرہ منانے گئی تھی۔

دل لگی سے مزید