• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی ارکان بھی ناراض

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ارکان بھی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پرناراض۔

حکومت پر پھٹ پڑےجبکہ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایاکہ جون 2021ءسے پہلے ضروری ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوسکتا ‘فارماسیوٹیکل کمپنی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں کر سکتی، وزارت اور ڈریپ کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ پورے ملک میں قیمتوں پر نظر رکھ سکیں۔

تحریک انصاف کے خواجہ شیراز نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں 5 سے 10 فی صد اضافہ ہوا ہے، یہ ملبہ ماضی کی حکومت پر مت ڈالا جائے ،قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔

حکومتی جماعت کے ایک اور رکن نور عالم خان نے کہا کہ اس حکومت میں 3 مرتبہ دوائیں مہنگی ہوئی ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کے لیے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں۔

آپ نے قیمتیں بھی بڑھا دیں اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے بھی کچھ نہیں کیا۔

تازہ ترین