کراچی (رپورٹ / طلحہ ہاشمی) اندرون سندھ پولیس نے ام رباب خاندان قتل کیس کے ملزمان کے گھر پر چھاپے کی مبینہ پیشگی اطلاع ملزمان کو کیسے ملی اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ضلع دادو اور قمبر کے پانچ ایس ایچ اوز کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
ام رباب چانڈیو نے بتایا کہ آئی جی خود چل کر میرے پاس آئے اور اگر پولیس نے اسی طرح کارروائی کی تو ملزمان گرفتار کیے جانے کی امید ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ام رباب خاندان قتل کیس میں 2؍ ارکان اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کے گھر چھاپوں کی اطلاع انہیں پہلے سے گئی تھی۔
کارروائی کی اطلاع ملزمان تک پہلے کیسے پہنچی اعلی سطح کی تحتیقات شروع کردی گئ ہیں، کارروائی کے دوران اہم انکشافات ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس کے ملزمان کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہوا ہے ، جس کے بعد ضلع قمبر اور دادو کے پانچ ایس ایچ اوز کو معطل کردیا گیا ہے۔
معطل کئے جانے والے ایس ایچ اوز میں ضلع قمبر کے چار اور دادو کا ایک ایس ایچ او شامل ہے۔