• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف تنظیمیں آج عید میلاد کے جلوس نکالیں گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہل سنت ملتان کی 49ویں سالانہ مرکزی جلوس جشن میلاد النبیﷺ 8بجے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سے نکالا جائے گا قیادت قاری ناصر میاں نقشبندی اور علماء مشائخ اہل سنت کریں گے۔ انجمن اسلامیہ کے زیراہتمام 92سالہ قدیمی تاریخی مرکزی جلوس آج 12ربیع الاول کو صبح 9بجے دولت گیٹ سے نکالا جائے گا، جلوس میں تنویر الحسن گیلانی، سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی، جاوید ہاشمی سمیت دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔
تازہ ترین