آپ آف لائن ہیں
منگل8ربیع الثانی 1442ھ 24؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کراچی کی سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کا بڑا پروگرام


جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی کی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی کا بڑا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ 

سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن سہتو کے مطابق سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبی کا پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا۔ 

جشن عید میلادالنبی کے موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔ 

پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے جیل کے افسران کے علاوہ قیدیوں نے بھی مذہبی جوش و خروش سے کردار ادا کیا۔ 

تقریب کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید