وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھارتی چینل کے شو میں اینکر گورو آریا کو چپ کرا دیا، فیاض چوہان کے آئینہ دکھانے پر اُن کا مائیک بند کر دیا گیا۔
لاہور سے جاری کیئے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کر کے وقت لیا تھا اور طے پایا تھا کہ مائیک بند نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دو بھارتی طیارے گرانے اور بھارت کے اسکواڈرن لیڈر ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجنے کی بات پر اینکر اور میجر گورو آریا بولنا بھول گئے۔
فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے عمران خان کی منتیں کر کے ابھی نندن کو واپس لیا تھا، اُس کی واپسی پر بھارتی عوام کو عمران خان کی مورتی بنا کر پوجنا چاہیئے۔