وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشکل گھڑی میں حکومت اور عوام کی ہمدردیاں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ زلزلے کے متاثرین اور غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے ترکی کے شہر ازمیر میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
اس سے قبل دفتر خارجہ اور ن لیگی رہنما مریم نواز بھی ترکی میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا تھا۔