ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی کے شہر ازمیر میں شدید زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اور پاکستانی عوام کی نیک تمنائیں اور دعائیں ترکی کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں زلزلے سے کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔