• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی سردار ایاز صادق کے گھر آمد


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے گھر ناشتے پر مدعو کیا تھا جس میں ن لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی۔

ن لیگ کے وفد میں رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق موجود تھے جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا اسعد محمود اور مولانا سمیع اللّہ مجاہد شامل ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن اور سردار ایاز صادق کی ملاقات جاری ہے اور ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن اور سردار ایاز صادق میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

تازہ ترین