• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: سندس

ملبوسات: ہائی فیشن ڈیزائن، کلفٹن،کراچی

آرایش: روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: ایس ایم ریاض

لے آؤٹ: نوید رشید

پنکج اداس کی مدھر آواز میں ایک غزل ہے؎’’اور آہستہ کیجیے باتیں…دھڑکنیں کوئی سُن رہا ہوگا…لفظ گِرنے نہ پائے ہونٹوں سے…وقت کے ہاتھ اُن کو چُن لیں گے…کان رکھتے ہیں یہ دَر و دیوار…راز کی ساری بات سُن لیں گے…اور آہستہ کیجیے باتیں…دھڑکنیں کوئی سُن رہا ہوگا…ایسے بولو کہ دِل کا افسانہ…دِل سُنے اور نِگاہ دُہرائے…اپنے چاروں طرف کی یہ دُنیا…سانس کا شور بھی نہ سُن پائے…اور آہستہ کیجیے باتیں…دھڑکنیں کوئی سُن رہا ہوگا…آئیے ،بند کرلیں دروازے…رات سپنے چُرا نہ لے جائے…کوئی جھونکا ہَوا کا آوارہ…دِل کی باتوں کو اُڑا نہ لے جائے…اور آہستہ کیجیے باتیں…دھڑکنیں کوئی سُن رہا ہو گا‘‘۔مگر سچ تو یہ ہے کہ رازِ اُلفت چُھپانے کی لاکھ کوشش کرلی جائے، لیکن اِدھر کسی نے محب کا ذکر چھیڑا، اُدھر نین کٹوروں میںکئی دیپ آپ ہی آپ جل اُٹھے اور پھر بے اختیار جی چاہتا ہے کہ جو شبیہہ آنکھوں میں بَسی ہے، وہ پلک جھپکتے میں سامنے آبیٹھے۔ تو لیجیے، ایسی ہی کچھ ساعتوں کے لیے ملبوسات کا ایک بہت دِل کش ،حسین اور جدّت و ندرت سے بَھرپور انتخاب آپ کی نذر ہے۔

ذرا دیکھیے،گہرے نیلے رنگ کا لباس کیا غضب ڈھا رہا ہے۔ زَری ورک سے آراستہ اسٹریٹ ٹراؤزر کے ساتھ شیفون جارجٹ قمیص پر ستارہ ورک کی جاذبیت کمال ہے،تو ساٹن سِلک میں باٹل گرین پلین ٹراؤزر کے ساتھ اسٹائلش سی فرنٹ اوپن شرٹ ہے ،جس کی بیک کریم رنگ سیلف پرنٹڈ ہے، تو فرنٹ باٹل گرین رنگ ویلوٹ کا، جس پر کہیں کہیں سلمے، دبکے کے بنچز کے ساتھ ستارے ٹانکے گئے ہیں۔ 

ٹرکوائز رنگ پیراہن کے بھی کیا ہی کہنے۔ پلین ٹراؤزر کے ساتھ ڈبل لئیر فرنٹ اوپن ٹیل فراک ہے۔ جس کا اِنر کلیوں والا، تو اَپرٹیل اسٹائل میں فُل ایمبرائڈرڈ ہے۔ ساتھ سہہ رنگی آنچل نے تو لباس کی جاذبیت کچھ اور بھی بڑھا دی ہے۔آف وائٹ جامہ وار ٹراؤزر کے ساتھ آتشی گلابی رنگ ڈبل لئیر کلیوں والی ٹیل فراک کی شان بھی نرالی ہے۔ فراک کا اِنر پلین ہے، جب کہ اَپر پر گوٹے اور نگوں سے انتہائی حسین کام کیا گیا ہے۔ جب کہ سُرخ رنگ جامہ وار ٹراؤزر کے ساتھ پستٔی رنگ کام دار نیٹ قمیص بھی بہت خوش گوار تاثر دے رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین