• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہری نے مسجد الحرام کے گیٹ سے گاڑی ٹکرادی، ملزم گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار ٹکرانے والے ملزم کو حکام نے گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوٹرز کے حوالے کردیا، جسے اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، ملزم سعودی شہری ہے، سعودی حکام کے مطابق واقعہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی جانب سے نامناسب حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم ڈرائیور کی نامناسب حالت سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔مقامی اخبار سعودی گزٹ کے مطابق مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام کا درجہ رکھنے والے مسجد الحرام کے دروازے سے تیز رفتار کار ٹکرانے کا واقعہ 30 اور 31 اکتوبر کی درمیانی شب رات 10 بجے کے بعد پیش آیا تھا۔واقعے کی جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار مسجد الحرام کے مرکزی دروازے سے ٹکراجاتی ہے، جس کے بعد سیکورٹی پر مامور افراد گاڑی کے قریب پہنچ جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دروازے سے ٹکرا جانے والی کار کو باہر نکالا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین