• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق نے جو بات کی وہ بہت غیر ذمہ دارانہ تھی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کے ملک کے بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت میں آگے کیا ہونے جارہا ہے کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بات کی وہ بہت غیر ذمہ دارانہ بات تھی۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پورے ملک میں نوعمر بچیوں کی شادی کی روک تھام کے لئے یکساں قانون ہونا چاہئے۔

تجزیہ کارارشاد بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈفوجی سب دکھی ہیں سب میں غم غصہ پایاجارہا ہے ۔

تین سال کے بعد نواز شریف کی یاد داشت واپس آتی ہے اور انہیں پتہ چلتا ہے کہ مجھے فلاں فلاں نے نا اہل کروایا سزائیں دلوائیں تین سال آپ کیا کرتے رہےان پر جو الزامات لگے وہ ان کے خلاف جواب میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین