پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ نون لاہور ڈویژن کے ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس کی صدارت نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کر رہی ہیں۔
اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، پرویز ملک، عطاء اللّٰہ تارڑ، شائستہ پرویز ملک، سینیٹر شائستہ نزہت اور پرویز رشید شریک ہیں۔
ان کے علاوہ لاہور ڈویژن کے اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور عہدیداران نے بھی شرکت کی ہے۔