وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ افسوس ہے گلگت کو صوبہ بنانے کے لیے الیکشن کا موقع استعمال کیا گیا، وزیراعظم پاکستان کو اس چیز سے مبرا ہونا چاہیے تھا۔
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے تحت کل جماعتی کانفرنس سے خطاب میں راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا سیاسی نہیں سیکورٹی ایشو ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ صوبہ بننے کے بعد گلگت بلتستان کے لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب اور آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا۔