• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل نے شادی کا جوڑا اپنی رقم سے تیار کروایا تھا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کے رکن پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے بارے میں جہاں بہت سی باتیں شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد سامنے آرہی ہیں ان میں ایک اور نئی چیز یہ سامنے آئی ہے کہ شادی کا جوڑا میگھن نے اپنے پاس موجود رقم سے تیار کروایا تھا۔یاد رہے کہ ہیلو میگزین کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس کی اداکارہ اور پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے پیرسین فیشن ہاؤس گیوانچی سے لگ بھگ 3,900 گھنٹوں میں یہ عروسی جوڑا تیار کروایا تھا اور برطانوی پاؤنڈ میں اسکی قیمت 110,000 پاؤنڈ تھی۔تاہم 16فٹ لمبے اس جوڑے پر برطانوی دولت مشترکہ کے تمام 53 ملکوں کے پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔اس سے قبل میگھن کو اپنی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کا شادی کا جوڑا پہننے سے منع کردیا گیا تھا۔ جبکہ انھیں شادی کے دن لیڈی ڈیانا کا شاندار اسپنسر کراؤن پہننے سے بھی ملکہ برطانیہ نے روک دیا تھا۔شاہی پرستار یہ توقع کررہے تھے کہ وہ یہ کراؤن پہنیں گی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ یہ جوڑا تیار کرانے پر انکے ایک لاکھ 42 ہزار 119 ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

تازہ ترین