آپ آف لائن ہیں
منگل24؍رجب المرجب 1442ھ 9؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میٹرک بورڈ سے الحاق اور نئے اسکولوں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2020-21اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈرکے ذریعے حاصل کر کے اب13نومبر 2020تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اورشناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ16نومبر 2020سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

تعلیم صحت خواتین سے مزید