• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تاجروں کا رات 10بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار، پولیس سے جھڑپیں

پشاور (خبرایجنسی )پشاور میں تاجروں نے رات 10بجے تجارتی مراکز بند کرنے پر سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پولیس اورتاجروں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، این سی او سی کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں پشاور سمیت صوبے بھر میں تجارتی مراکز رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاہم پولیس ذرائع کے مطابق ہشتنگری ، بھانہ ماڑی ، یکہ توت ،ڈبگری ،غربی ، حیات آباد ، پہاڑی پورہ ، فقیر آباد ، گلبہار ، تہکال سمیت مختلف تھانوں کی حدود میں تاجروں کی جانب سے رات دس بجے دکانیں اور ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کرنے سے انکار کیا گیاہے۔

تازہ ترین