کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے ۔ جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس ہولڈرز کیساتھ ساتھ جاری کرنے والوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہئے، جعلی لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس ہولڈرز سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقوام کو جائز حقوق دلائیں گے ۔ ’’سیٹلر‘‘ یا ’’آباد کار‘‘ کی اصطلاح ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے ۔