• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف بیانات پر سپریم کورٹ کونوٹس لینا چاہیے، اعجاز الحق

پشاور(وقائع نگار) مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو اداروں اور پاکستان کے خلاف تقاریر اور بیانات دینے والوں کے خلاف نوٹس لینا چاہیے نواز شریف، ایاز صادق اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات قابل مذمت ہیں فواد چوہدری کو کابینہ میں بھی رہنے کا کوئی حق نہیں،مدارس پر پابندی برداشت نہیں کرینگے، پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج سمیت 80 ہزار جانوں کی قربانی دیکر ملک میں امن قائم کیا گیا اب امن کو خراب ہونے نہیں دیں گے مدارس پر کسی صورت پابندی برداشت نہیں کریں گے اگر حکومت مدارس کے خلاف کوئی قانون لاتی ہیں تو ہم مدارس کا ساتھ دیں گےپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کی آزادی، استحکام اور اس کے نظریے کو آگے لائیں گے۔

تازہ ترین