• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کو ملک دشمن بیانیے کا حساب دینا پڑیگا، وزیراعلیٰ بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت نے صوبہ بھر میں ایک بار پھر ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہےکہ ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری، عملہ اراضی ریکارڈ متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3بجے تک خود موجود رہیں گے، شکایات کے فوری ازالہ کیلئے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے ۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا اپوزیشن کو ملک دشمن بیانیے کا حساب دینا پڑیگا،عوام کی خدمت میرا نصب العین ہے۔ عوامی توقعات کو پورا کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفاد کی خاطر پاکستان کے مفادات کو نظر انداز کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا بیانیہ پاکستان کے ازلی دشمن کو فائدہ پہنچا رہاہےاپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا،اداروں کے خلاف باتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ۔اپوزیشن رہنماؤں کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔ 22 کروڑ عوام پاکستان کے خلاف کوئی مذموم سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کی دوسری لہر کے باوجوداجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔ 

تازہ ترین