لاہور، نارووال (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران اداروں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ووٹ کو عزت نہ ملے تو17ارب کاقرضہ آٹاچینی بجلی گیس چورلے جاتےہیں۔
ن لیگ قائد و سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے اغوا ء کی انکوائری کے نتائج تاحال سامنے نہیں آسکے، یہ مسئلہ اتنا پیچیدہ تو نہیں کہ اس پر چند گھنٹوں سے زیادہ وقت درکار ہوتا، کراچی واقعے کی رپورٹ شائع کی جائے۔
ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایازصادق محب وطن نہیں تو کوئی بھی نہیں، وزیر اعظم صاحب آپ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے اسلئے اپنی ٹکٹ کا بندوبست کر لیں۔جبکہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی سے 22 کروڑ عوام کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ اپوزیشن کو منافق کہنے والےاپنے گریبان میں جھانکیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے ’’شیر جوان‘‘ فورس قائم کردی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مریم نوازشریف نے کہا حکمران اداروں کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔انہوں نے کہاشیر جوان فورس جوانوں کو شاہین بنانے کی تحریک ہے۔
تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، پرویزملک،عطاء اللہ تارڑ، عظمیٰ بخاری، نزہت صادق، پرویز رشید اورطلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نائب صدرمسلم لیگ ن نے کہا ’’شیر جوان‘‘ فورس نوجوانوں میں سیاسی شعور کی بیداری کی تحریک ہے۔ اس تحریک کا حصہ طلبہ اور طالبات ہیں۔
مریم نواز نےکہا کہ شیر جوان آپ کے حقوق احساس و شعور بیدار کرنے کی تحریک ہے۔یہ آپ سب کو مادر ملت سمجھانے کی تحریک ہے۔شیر جوان نوجوانوں کو شعور دینے کیلئے ہائبرڈ تحریک ہے۔
نائب صدرمسلم لیگ ن نے کہا کہ سندھ کے آئی جی کو اغوا کر لیاجاتاہے گھنٹوں حبس بے جا میں رکھ کر اور فون چھین کر کہتے ہیں کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لو۔آئی جی سندھ کو کہاجاتاہے اگر کیپٹن صفدر کو گرفتار نہیں کرو گے تو جانے نہیں دیا جائیگا۔
میرے کمرے کا تالہ توڑا گیا اور ریاستی دہشت گردی کی گئی کیا ریاست میں بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے؟ نوازشریف عدلیہ اور میڈیا کی آزادی کی بات کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو نعرہ نہیں ہی جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو لیپ ٹاپ اسکالر شپ وظائف ملتے اور نئے اسکول کالجز اور یونیورسٹیز ملتی ہیں۔
جب ووٹ کو عزت ملتی تو بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم ہو جاتی ہے۔جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو پاکستان کا دشمن چل کر بس میں بیٹھ کر وزیر اعظم کے گھر آتا ہے۔جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو مہنگائی کم ترین سطح پر آ جاتی اور جی ڈی پی پانچ اعشاریہ آٹھ پر آ جاتی ہے۔
جب ووٹ کو عزت ملتی ہے تو میٹرو اور اورنج لائن چلتی ہے،ملک فیٹف سے باہر نکل آتاہے۔جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو یونیورسٹیاںبند ہوجاتی ہیں، بیرون ملک تعلیم کا سلسلہ بند ،روٹی چینی آٹا مہنگا صحت کی سہولیات بند ہوجاتی ہے۔
جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو مسائل جنم لیتے ہیں ۔ جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی نالائقی گھیر لیتی ہے کشمیر بھی ہاتھ سے چلا جاتاہے۔جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو سترہ ہزار ارب کا قرضہ حکومت لیتی ہے۔سترہ ہزار ارب کا قرضہ عوام کے بجائے مافیا آٹا چینی بجلی وگیس چوروں کی جیب میں چلا جاتاہے۔
جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عقل سے آری شخص کو ہم پر مسلط کر دیاجاتاہے۔آر ٹی ایس بٹھایاجاتا تو معیشت عدل کا نظام بیٹھ جاتاہے۔جب عدل کا نظام بیٹھ جاتاہے تو ارشد ملک جیسے واقعات سامنے آتے ہیں جب جواب مانگا جائے تو غداری کے فتوے لگا دئیےجاتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ حکومت بتائے قرض کے17 ہزار ارب روپے کہاں گئے؟ اگر 3 بار کا وزیر اعظم اور انکی بیٹی احتساب کیلئے پیش ہو سکتی ہے تو کوئی آسمان سےنہیں اترا ہوا، سب کا احتساب ہوگا۔ مریم نوازنے کہاکہ ملک میں کوئی اپنا حق اور سوال کرے تو اسے کالے پانی کی سزا سنا دی جائے۔
انہوں نے کہاعمران خان کہتے ہیں ن لیگ ایک جج کو چڑھا رہی ہے، دھرنے کیلئے قاضی فائز عیسیٰ پر صدارتی ریفرنس کی سازش کی گئی۔ہم نے فیصلہ کرلیا ہے وردی پر الزام نہیں لگانا ہے۔یہ وہی وردی ہے جو سیاچن پر حفاظت کیلئے شہید ہوتی ہے۔
ہمیں پہچانناہے کہ وردی کو داغدار کرنے والے کردار کون سے ہیں۔نوازشریف جو سمجھ آ رہی ہے کہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا۔نواز شریف کہتا آئین کی کتاب روندنے والوں کو سزا دو۔