• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو عبوری حیثیت دینےکا اعلان مسترد، مودی اعلان سے خوش ہوا، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کی عبوری صوبائی حیثیت کا اعلان مسترد کرتے ہیں، عمران خان کی تقریر سے مودی خوش ہوا،گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ تھا اور رہیگا، فیصلہ جی بی کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے،گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی حق دیا جائے، گلگت بلتستان کو متبادل بھی کچھ دینا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کی تقریر نے سب کچھ بدل دیاہے، ریفرنڈم ہوا تو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ہو گا ، الحاق پاکستان ہمار ی منزل ہے مگر ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام منعقدہ کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں کیا گیا۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ جموں و کشمیر جوائنٹ لیڈرشپ کونسل گلگت بلتستان کے بارے میں کردار ادا کرے گی ،گلگت بلتستان کے میرے بھائیوں نے بنیادی رول ادا کرنا ہے، گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا سیاسی نہیں سیکورٹی ایشو ہے،مودی نے گزشتہ سال پانچ اگست کو ماسٹر اسٹروک کھیلا۔

اب مقبوضہ کشمیر کو لینا تو دور بات أزاد کشمیر کو بچانا مشکل ہوگیا ہے،کیا وزیر خارجہ کا کام ایسی تقریریں کرنا ہے جیسی وہ قومی اسمبلی میں کرتے ہیں؟وزیر خارجہ میری لیڈرشپ کو چور چور کہتا ہے، کوئی اسکے ساتھ کیوں بیٹھے، کیا 84 ہزار مربع میل کشمیر سے صرف 5 ہزار پر اسٹیٹ سبجیکٹ لاگو رہے گا۔

تازہ ترین